پاکستان

سبی میں ایڈووکیٹ اعظم لونی کے گھر کے باہر دستی بم حملہ، بچوں سمیت متعدد زخمی

بس اڈے کے قریب ہونے والا دھماکا دستی بم حملہ تھا جو ایڈووکیٹ اعظم لونی کے گھر کے باہر ہوا ہے، پولیس

صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں دستی بم حملے میں دو بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سبی میں بس اڈے کے قریب دھماکا ہوا جس سے دو بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بس اڈے کے قریب ہونے والا دھماکا دستی بم حملہ تھا جو ایڈووکیٹ اعظم لونی کے گھر کے باہر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 2بچوں سمیت متعدد افراد زخمی زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔