پاکستان

بھارتی ہیکرز نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ ہیک کر لی

بھارتی ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد وہاں دھمکی آمیز بیان آویزاں کر دیا، سی ڈی اے انتظامیہ نے ویب سائٹ بحال کردی۔

بھارتی ہیکرز نے اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی ویب سائٹ ہیک کر کے وہاں دھمکی آمیز بیان آویزاں کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر سائبر حملہ کیا اور ویب سائٹ ہیک کر لی۔

بھارتی ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد وہاں دھمکی آمیز بیان آویزاں کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے حساس سرورز تک رسائی کا بھی دعویٰ کیا۔

بعدازاں سی ڈی اے حکام نے ہیک کی گئی ویب سائٹ بحال کرنے کا دعویٰ کیا۔

ذرائع نے کہاکہ سی ڈی اے کی ویب سائٹ آج ہیک ہوئی اور اب بحال کر دی گئی ہے اور ویب سائٹ ہیک ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔