پاکستان

اسلحہ بر آمدگی کیس: پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت پر جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین سےجواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست گزر کے وکیل کو آگاہ کیا کہ آپ صبح سے آئے ہوئے ہیں؟ ہماری ایڈمنسٹریٹو میٹنگ تھی، اس لیے وہاں مصروف تھے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایاکہ احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

احمد وقاص جنجوعہ کے وکیل نے استدعا کی کہ اےٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے احمد وقاص کی ضمانت منظور کی جائے۔

وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔