پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس: نامناسب الفاظ کے استعمال پر اپوزیشن رہنما ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطل

میرے پاس الفاظ نہیں کہ ثنااللہ مستی خیل کے بیان کی کیسے مذمت کروں، وہ موجودہ سیشن میں ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں ہوں گے، اسپیکر ایاز صادق کی رولنگ
|

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطل کردی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا جس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنا اللہ مستی خیل نے بجٹ سے متعلق تقریر کرتے ہوئے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

اپوزیشن رکن کی جانب سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین آپس میں الجھ پڑے، اس دوران ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا۔

بعد ازاں اجلاس شروع ہوا تو حکومتی خواتین اراکین نے نعرے بازی اور احتجاج کیا، حکومتی خواتین اراکین پارلیمنٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت پورے جاری سیشن کے لیے معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس دروان پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ نے احتجاج کرنے والی خواتین کو منانے کی کوشش کی جب کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین اراکین نے ثنااللہ مستی خیل کو معاف کرنے سے انکار کر دیا۔

حکومتی خواتین اراکین ثنا اللہ مستی خیل کی معطلی کے لیے نعرے بازی کرتی رہیں جس کے بعداسپیکر ایاز صادق نے ثنااللہ مستی خیل کی اس سیشن کے لیے رکنیت معطل کر دی۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ ثنااللہ مستی خیل کے بیان کی کیسے مذمت کروں، ثنا اللہ مستی خیل موجودہ سیشن میں ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں ہوں گے۔

’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی شکست دیدی

کچھ ماہ اسکرین سے دور رہو تو لوگ بھول جاتے ہیں، حبا بخاری کا شکوہ