پاکستان

راولپنڈی: گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا

ابھی تفتیش کر رہے ہیں، مدعی اور ملزم دونوں کے آپس میں زمین کے کیسز بھی چل رہے ہیں، پولیس

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے بعد راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے ساگری میں گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہری تنویر نے ارشد محمود پر گدھی کے کان کاٹنے کا الزام لگا دیا۔

شہری تنویر کا کہنا تھا کہ 4 جون کو واقعہ پیش آیا ابھی تک اندراج مقدمہ کے لیے تھانے کے چکر کاٹ رہا ہوں۔

روات پولیس نے بتایا کہ واقعہ ہوا ہے اس پر ابھی تفتیش کر رہے ہیں، مدعی اور ملزم دونوں کے آپس میں زمین کے کیسز بھی چل رہے ہیں۔

دریں اثنا، گدھی کے کان کاٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گدھی کے مالک ساگری کے رہائشی تنویر حسین نے درج کرایا، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہکھیتی باڑی کرتا ہوں، جانور بھی رکھے ہوئے ہیں، گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو آزاد کیا جو روزانہ پانی پینے کے لیے گھر لوٹتی تھی، 4 جون کو گدھی گھر لوٹی تو اس کے دونوں کٹے ہوئے تھے۔

مدعی مقدمے کے مطابق اہل علاقہ سے معلوم کرنے پر پتا چلا میرے خاندان کے آدمی ارشد محمود نے اس کے کان کاٹے ہیں، ملزم ارشد محمود کے گھر تک تمام ثبوت بذریعہ ویڈیو ریکارڈ پیش کر رہا ہوں۔

صحافی

بجٹ میں صحت، تعلیم کیلئے غیر معمولی وسائل مختص کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کلین اسلام آباد کیلئے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا، محسن نقوی