پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

آئی جی اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، جلد ہی اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل ہوجائے گی، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ کسی بھی وقت 24 گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل یہاں آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے بات ہوئی تو میں نے ان کو کہا کہ پولیس تھانوں کی ویڈیو بنالیں تاکہ بعد میں موازنہ کرنے میں آسانی رہے، مارگلہ کا ٹریک جو تھا اس میں حادثات ہورہے تھے تو اس کی پیٹرولنگ شروع کردی ہے، چینی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ضرورہ کرائم کو کم کرنا ہے، اگر لاہور میں 30 فیصد کرائم کم ہوسکتا ہے تو یہاں بھی ہوسکتا ہے، اسلام آباد پولسی کی ٹیم بہت محنتی ہے۔

’میرے لیے وزارت نہیں تعلق معنی رکھتا ہے‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کرپشن ختم کردیں گے مگر اس کو بہتر ضرور کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، جلد ہی اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل ہوجائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو تین چار چیزوں سے غرض ہے کہ کرائم نیچے آئے اور ان کا مقدمہ درج ہو، اس بات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ کوئی میرے پاس آئے اور کہے کہ میری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، اگر کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹے گا تو اس پر کوئی معافی نہیں۔

انہوں نے باور کروایا کہ میرا وزیر اعظم سے تعلق 25 سال کا ہے، وہ میرے بڑے بھائی ہیں، مجھے نہیں پتا لوگ کس طرح کی بات کرتے ہیں مگر ہمارا تعلق مضبوط ہے، میرا وزیر اعظم سے تعلق ہے وہ ایسا رہے گا، میرے لیے وزارت معنی نہیں رکھتی پر تعلق معنی رکھتا ہے۔

وزیر اعظم 28 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے

آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاتر ہے؟ چیف جسٹس

شرح سود میں متوقع کمی: اسٹاک مارکیٹ771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند