پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل ہائی پروفائل کیس قرار

ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو طلب کر لیا، تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے کے بارے میں لائن آف ایکشن دیا جائے گا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو یکم اپریل کو طلب کر لیا گیا۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے کے بارے میں لائن آف ایکشن دیا جائے گا، مزید کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں، پولیس کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ میں درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد کی مدد سے بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ والد اور بھائی کی جانب سے گلا گھونٹ کر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیج دیے گئے تھے۔

یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری

رمضان المبارک میں 5 عادتیں جو صحت کیلئے نقصان دہ ہیں