ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پریانکا نے کانگریس چھوڑ دی
چند دن قبل پریانکا چترویدی اتر پردیش پہنچی تھیں، جہاں پارٹی کارکنان نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔
بھارت کی سیکیولر تصور کی جانے والی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کی ترجمان پریانکا چترویدی نے ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پرپارٹی چھوڑ دی۔
پریانکا چترویدی چند سال سے کانگریس کے ساتھ منسلک تھیں اور وہ پارٹی کے مؤقف کو میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر انتہائی احسن انداز سے پیش کرتی تھیں۔
حالیہ لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران بھی پریانکا چترویدی متحرک دکھائی دیں اور انہوں نے بھارت کی کئی ریاستوں میں جاکر کانگریس کی تشہیر کی۔
تاہم گزشتہ چند دن سے پریانکا چترویدی پارٹی کی اعلیٰ انتطامیہ سے ناراض دکھائی دے رہی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دن قبل پریانکا چترویدی ریاست اترپردیش میں انتخابی مہم کے سلسلےمیں پہنچی تھیں، جہاں مبینہ طور پر پارٹی کے چند کارکنان نے ان بدتمیزی کی۔