بینائی میں بہتری کیلئے یہ غذائیں کھانا شروع کردیں
بینائی کے عالمی دن کی مناسبت سے یہاں ایسی غذاؤں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جن کے استعمال سے اسے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
آج دنیا بھر میں بینائی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن لوگوں میں بینائی کو بہتر بنانے اور اندھے پن سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔
بینائی کے عالمی دن کا آغاز سال 2000 میں ہوا، عالمی سطح پر یہ دن ہر سال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔
سال 2000 کے بعد 5 سال تک یہ دن کسی عنوان یا تھیم کے بغیر منایا گیا، تاہم 2005 سے اسے مخصوص عنوانات (تھیمز) کے تحت منانا شروع کیا گیا، رواں سال کی تھیم ’آئے کیئر ایوری ویئر‘ (Eye Care Everywhere) رکھی گئی ہے، جس کا مقصد بینائی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کرنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے یہاں ایسی غذاؤں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جن کے استعمال سے بینائی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔