جب ایشوریا کا لباس مصیبت بن گیا
کانز فلم فیسٹیول کے تیسرے دن ایشوریا رائے سنڈریلا جیسے لباس میں ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور سب کو دنگ کردیا۔
21 ویں صدی کی شہزادی نظر آنا اتنا بھی آسان کام نہیں، یقین نہیں آتا تو بولی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن سے پوچھیں۔
70 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول کے تیسرے دن ایشوریا رائے سنڈریلا جیسے لباس میں ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور سب کو دنگ کردیا۔
مزید پڑھیں : کانز ریڈ کارپٹ ایشوریا کے نام
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ لباس دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا تھا مگر اس کا حجم اور وزن اتنا زیادہ تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ موجود عملے کے تمام افراد کو انہیں چلنے میں مدد دینے، سیڑھیاں چڑھنے یہاں تک کہ گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے مدد دینا پڑی۔