لائف اسٹائل

کیا یہ 2017 کی سب سے ہارر فلم ہے؟

کیا آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں جسے بیشتر ناقدین نے رواں سال کی سب سے خوفناک پیشکش قرار دیا ہے۔

فلموں کے دیکھنے کے شوقین وہ کون فرد ہوگا جو ہارر موویز کا شوقین نہ ہو مگر کیا آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں جسے بیشتر ناقدین نے رواں سال کی سب سے خوفناک پیشکش قرار دیا ہے۔

یہ ہے 'اے ڈارک سونگ' (A Dark Song) جس میں ایک خاتون کو اپنے مردہ بچے سے دوبارہ بات کرنے کے لیے کالے جادو کے ایک ماہر کی مدد لیتی ہے اور اس فلم نے گزشتہ سال کئی فلم فیسٹیولز میں دیکھنے والوں کو دنگ کرکے رکھ دیا تھا۔

اس میں یہ انفرادیت بھی ہے کہ اکثر ہارر فلموں میں لوگ بری روحوں یا چیزوں کو دور رکھنا چاہتے ہیں مگر اس میں انہیں خود آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غم زدہ ماں اپنے مرحوم بیٹے سے رابطے کی خواہشمند ہوتی ہے اور جب یہ کوشش امیدوں کے برخلاف ثابت ہوتی ہے تو اسرار بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔

اس فلم کی ڈائریکشن لیام گیون نے دی ہیں جنھوں نے اسے تحریر بھی کیا اور گزشتہ سال اسے دیکھنے والوں نے اسے حیران کن قرار دیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی نگاہیں اسکرین سے ہٹانے نہیں دیتی۔

فلمی ناقدین نے کہا ہے کہ اگر تو آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو اس کو ضرور دیکھیں مگر یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اسے کمزور دل کے مالک افراد نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔

ایک آسیب زدہ گھر، دو کرداروں کی مردے کو واپس لانے کی کوششیں اور پراسرار واقعات سب اسے صحیح معنوں میں ہارر فلم بناتے ہیں۔

اب یہ واقعی جسم میں سرد لہر دوڑا دینے والی یا ڈرا دینے والی فلم ہے یا نہیں، اس بارے میں فیصلہ تو آپ اسے دیکھ کر ہی کرسکتے ہیں۔

ابھی اس کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اور یہ رواں سال کسی وقت سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی۔