قاہرہ کے مرکزی چرچ میں دھماکا، 25 افراد ہلاک
شدت پسندوں نے مصر کے دارالحکومت میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے سینٹ مارکس کیتھیڈرل کو نشانہ بنایا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی چرچ میں ہونے والے بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز قاہرہ کے آرتھوڈوکس عیسائیوں کے سینٹ مارکس کیتھیڈرل میں بم دھماکا ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ دھماکا خیز مواد چرچ کے اندر خواتین کی نشستوں کے پاس نصب کیا گیا تھا جس میں تقریباً 12 کلو تک بارود موجود تھا۔