تاج محل بھی آلودگی سے دھندلا گیا
دھند کی چادر اتنی گہری ہے کہ تصاویر میں تاج محل کے جاہ و جلال کی جگہ محض ایک ہیولا دکھائی دیتا ہے۔
ایک جانب جہاں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو فضائی آلودگی کے اعتباد سے دنیا کا بدترین شہر قرار دیا جاچکا ہے وہیں دوسری جانب بھارتی شہر آگرہ میں موجود دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک عجوبے تاج محل کا حسن بھی اسموگ اور آلودگی نے گہنا دیا ہے۔
محبت کی اس عظیم یادگار کا رخ کرنے والے سیاح اس سے کافی مایوس دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ دھند کی چادر اتنی گہری ہے کہ اس کے ساتھ تصویر بنوائیں تو پس منظر میں تاج محل کے جاہ و جلال کی جگہ محض ایک ہیولا سا دکھائی دیتا ہے۔
تصاویر شیئر کرنے کی مشہور سائٹ انسٹا گرام کی یہ پوسٹس اس کا واضح ثبوت ہیں۔
شاید یہ سیاح بھی دھندلے تاج محل سے مایوس ہوکر پشت کیے تصویر بنوارہی ہیں۔
ان صاحب نے بھی اپنی پوسٹ میں آلودہ دن کا شکوہ کرڈالا ہے۔
دھند سے سورج بھی ٹھنڈا معلوم پڑتا دیکھا جاسکتا ہے۔