ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ فوربس کی فہرست میں سب سے امیر ترین گلوکارہ کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
فوربس کی امیر ترین گلوکاراوں کی فہرست رواں ہفتے ریلیز کی گئی۔
ٹیلر سوئفٹ 17 کروڑ ڈالر کما کر امیر ترین گلوکاراؤں کی فہرست میں ٹاپ پر آگئیں، جبکہ گزشتہ سال پہلے نمبر پر آنے والی گلوکارہ کیٹی پیری کا شمار اس سال کی فہرست میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہوا۔
تاہم ٹیلر سوئفٹ اپنی تمام مدمقابل گلوکاراؤں سے کافی آگے نظر آئیں۔
دوسرے نمبر پر اڈیلے کا نام شامل کیا جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 8 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کمائے، تیسری پوزیشن 7 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ساتھ گلوکارہ میڈونا کے نام رہی، جبکہ چوتھے نمبر پر 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے والی ریہننا اور 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمانے والی بیونسے شامل ہیں۔
ان فنکاروں کو ملنے والا معاوضہ زیادہ تر تقاریب اور کنسرٹس سے جمع کیا جاتا ہے۔
2015 میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے دی 1989 ورلڈ ٹور نے 25 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی تھی، اس طرح باقی گلوکاراوں نے بھی اپنے کنسرٹس بھی بھاری کمائی کی، جبکہ گلوکارہ اڈیلے نے 2015 میں اپنی زیادہ تر کمائی کنسرٹ کے بجائے '25' نامی البم کی فروخت پر حاصل کی، جسے 2015 کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم مانا گیا تھا۔