ٹنڈو محمد خان: زہریلی شراب پینے سے 7 ہلاک
زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل، مزید 15 افراد کی حالت نازک ہے۔
بدین: سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے کریم آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زہریلی شراب پینے کے باعث مزید 15 افراد متاثر ہوئے تھے، جنھیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈان کو بتایا کہ متاثرہ افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی ایس ایچ او جاوید احمد کو معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
مذکورہ واقعے کے بعد مرنے والوں کے لواحقین نے بدین حیدرآباد روڈ پر دھرنا دیا اور احتجاج کیا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔