کشمیر کے بغیر ہندوستان ادھورا ہے، مودی
ہندوستان کےوزیراعظم کی آمدسے قبل ایک ہزار حریت رہنما اور کارکن گرفتار،مودی نے کشمیر کے لیے 800 ارب کے پیکج کا اعلان کیا۔
سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر پوری ریاست میں انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
رواں برس مارچ میں کشمیر میں ہونے والی ریاستی انتخابات کے بعد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی حکومت قائم ہونے کے بعد یہ مودی کا کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔