لائف اسٹائل

ٹیلر سوئفٹ سب پر بھاری

آمدنی کے لحاظ سے گلوکار نے گزشتہ سال لیڈی گاگا، کیٹی پیری، بیونسے اور جسٹس بیبر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دنیا بھر میں لیڈی گاگا، کیٹی پیری، بیونسے یا جسٹن بیبر کے چرچے ہیں مگر آمدنی کے لحاظ سے 23 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ سال ان سب بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بل بورڈ نامی امریکی جریدے نے گزشتہ سال سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ لگ بھگ 4 کروڑ ڈالرز کے قریب کما کر سب سے بازی لے گئی ہیں۔