• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: قومی لفٹر نوح بٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

شائع December 10, 2024
— فوٹو: انسٹا گرام
— فوٹو: انسٹا گرام

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چمپئین شپ میں 400 کلو گرام وزن اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی پاور لفٹر نے 120 کلو گرام کیٹیگری کے اسکاٹ ایونٹ میں 400 کلو گرام وزن اٹھا کر ایشیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

قومی پاور لفٹر نے ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔

اس سے قبل تائیوان کے ینگ پی یو نے 380 کلو گرام وزن اٹھا کر ریکارڈ بنایا تھا، قومی پاور لفٹر نے بینچ پریس میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ڈیڈ لفٹ اور ٹوٹل میں ڈس کوالیفائی ہوگئے، یکم دسمبر سے شروع ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چمپئین 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نے جنوبی افریقہ کے سن سٹی میں اپنے پہلے پاور لفٹنگ مقابلے میں 370 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے پہلے پاور لفٹنگ گولڈ میڈلسٹ کے طور پر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024