شکارپور: باراتیوں سے بھری بس ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، بچہ اور خاتون جاں بحق، 20 افراد زخمی
سندھ کے ضلع شکارپور میں باراتیوں سے بھری بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے بچہ اور خاتون جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حادثہ کونہارو لاڑو کے مقام پر تیز رفتاری کےباعث پیش آیا جہاں جیکب آباد سے آنے والی باراتیوں کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئیں اور جاں بحق خاتون اور بچے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول ہسپتال شکارپور منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کے لیے سکھر ریفرکر دیا گیا۔