• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے اراکین کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

شائع November 28, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد انتظامیہ کے کئی اراکین کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے ترجمان کیرولین لیویٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات اور آج صبح نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کئی نامزد ارکان اور انتظامی عہدیداروں کو اور ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے نشانہ بننے والے افراد کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اراکین کو حراساں کیا گیا اور بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی۔

اقوام متحدہ کی سفیر کے طور پر نامزد کی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی الیس اسٹیفنک کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ واشنگٹن سے گھر واپس جا رہی تھیں جب انہیں دھمکی موصول ہوئی۔

امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے لیے نامزد کیے گئے افراد کو ملنے والی متعدد بم دھمکیوں کے واقعات ان کے علم میں ہیں اور تمام ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اگلے سال جنوری میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وفادار ساتھیوں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی ہے جس میں کئی ایسے افراد شامل ہیں جنہیں ناتجربہ کاری کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کی کابینہ میں ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ حکومتی کارکردگی کی مہم کی قیادت کریں گے۔

علاوہ ازیں افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دینے والے امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کے میزبان پیٹ ہیگزتھ کو وزیر دفاع اور مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال انتخابات سے قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 29 نومبر 2024
کارٹون : 28 نومبر 2024