• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

پشاور: کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کا دھماکا، بچہ جاں بحق

شائع September 26, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پشاور کے علاقے خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکا اس وقت ہوا جب 10 سالہ بچے نے کچرے سے بارودی مواد کو اٹھایا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس اہلکاروں نے بھی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر بچہ زخمی ہوا تھا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024