لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست، وزارت دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر پیش کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے 2018 سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت نے کی۔
اس موقع پر منگھو پیر سے لاپتا شہری عبداللہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے لاپتا شہریوں سے متعلق ایف آئی اے سے ٹریول ایجنسی کی رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے شہری عبد اللہ کے کیس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن کو پیش رفت رپورٹس کے ساتھ طلب کرلیا اور سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔