• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور

شائع January 9, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا اور حسام مرزا کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹریبونل نے حسام مرزا اور حسنین مرزا کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 223 سے امیدوار حسام مرزا کے کاغذات مسترد ہوگئے تھے جبکہ آر او نے پی ایس 70 سے امیدوار حسنین مرزا کے کاغذات بھی مسترد کر دیے تھے۔

وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ آر او نے حسنین مرزا اور حسام مرزا کی والدہ پر ڈیفالٹر ہونے کے الزام پرکاغذات مسترد کر دیے تھے، انہوں نے بتایا کہ والدہ کے قرض کی ذمہ داری اولاد پر نہیں آسکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (9 جنوری) الیکشن ٹریبونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے دوران الیکشن ٹریبونل سندھ نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

وکیل فہمیدہ مرزا نے دلائل دیے کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

این اے دوسو 233 بدین سے ڈاکٹرذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزانے ریٹرننگ افسرکی جانب کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے پر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیاتھا۔

ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مزرا کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراضات دائر کیے تھے

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024