• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Covid 2019

این آئی ایچ کو کورونا ویکسین کی تیسرے مرحلے کی آزمائش کی اجازت

شائع August 17, 2020

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ڈریپ نے چینی کمپنی کینسینوبائیو کی تیارکردہ کووڈ-19 ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی منظوری دے دی ہے۔

این آئی ایچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ویکسین کی تیسرے مرحلے کی آزمائش پہلی مرتبہ ہوگی جس کو کینسینوبائیو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کینسینو بائیو کی جانب سے چین، روس، چلی اور ارجنٹینا میں پہلے ہی اس ویسکین کی آزمائش کی جارہی ہے اور جلد ہی سعودی عرب میں بھی شروع ہوگی۔

ویکسین کی کلینکل آزمائش کی نگرانی این آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹیو افسر میجرجنرل عامراکرام کریں گے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024