• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

ٹیم کا انتخاب آرتھر کی مشاورت سے ہوگا: شہریار

شائع June 4, 2016
شہریارخان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ٹریننگ شروع کردی ہے—فوٹو: اے ایف پی
شہریارخان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ٹریننگ شروع کردی ہے—فوٹو: اے ایف پی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہناہے کہ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد اگلے ہفتےمتوقع ہے جب ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوچکا ہوگا تاہم ٹیم کے انتخاب میں ان سے مشاورت ہوگی۔

شہریارخان کا گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'مکی آرتھر سے ہماری بات ہوئی ہے اور انھیں آسٹریلیا کا پاسپورٹ مل گیا'۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 'مکی آرتھر آئندہ چند دنوں میں آسٹریلیا میں پاکستانی قونصل خانے سے اپنا ویزا وصول کریں گے'۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 جون کا ختم ہوگا جس کے بعد انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے دورے کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی۔

ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ کی عدم موجودگی پر شہریارخان کا کہنا تھا کہ 'دیر آید درست آید'۔

ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 'ہمارا خیال تھا کہ اس معاملے میں اتنا وقت نہیں لگےگا تاہم ٹیم کے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ کوچز سمیت دیگر اسٹاف لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ میں شریک تھا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ٹیم کے انتخاب سےقبل مکی آرتھر سے مشورہ کیا جائے گا'۔

محمد عامر کے ویزے کے حوالے سے کہا کہ 'میں پرامید تھا کہ محمد عامر کو دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لیے ویزا مل جائے گا'۔

انھوں نے کہا کہ تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے کیمپ میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

یہ خبر 4 جون کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024