• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm

خاندانی منصوبہ بندی،مانع حمل اشتہارات پرپابندی

شائع May 28, 2016

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر مانع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کی مصنوعات کے اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کی جانب سے یہ اقدام الیکٹرانک میڈیا پر مانع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات نشر ہونے کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے بعد اٹھایا گیا۔

پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، 'عام عوام ان مصنوعات کے اشتہارات نشر ہونے سے معصوم بچوں کے ذہنوں پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے بہت زیادہ تحفظات کا شکار ہے'۔

مزید پڑھیں:پیمرا کا کرائم شوز پر پابندی کا اعلان

مزید کہا گیا ہے کہ والدین نے ان مصنوعات کے اشتہارات نشر کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

ریگولیٹری باڈی نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا پیمرا پرمایوسی کا اظہار

یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پیمرا نے ایک کنڈوم برانڈ کے اشتہار کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کی وجہ سے اسے غیر اخلاقی اور مذہبی عقائد کے خلاف قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے معاملات پر بات چیت سے گریز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈراما اڈاری کو 'غیراخلاقی مواد' پر پیمرا کا نوٹس

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تہائی پاکستانیوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی معلومات اور سہولیات تک رسائی نہیں ہے، جبکہ ملک کی آبادی میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 29 نومبر 2024
کارٹون : 28 نومبر 2024