• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دیر تک جاگنے والے ہوتے زیادہ ذہین؟

شائع February 24, 2016
یہ دلچسپ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دلچسپ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

کچھ لوگ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں اور کچھ کو صبح جلد اٹھنا پسند ہوتا ہے اور ان دونوں میں فرق عام ذہانت کی سطح کا ہوسکتا ہے۔

یہ دلچسپ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی طور پر تمام جانداروں کے اندر ایک گھڑی یا ردھم پایا جاتا ہے جو اعصابی خلیات کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دیگر جانداروں کے مقابلے میں انسان کے اندر شعور اور ادراک کی منفرد خوبی پائی جاتی ہے جو اسے اندرونی حیاتیاتی گھڑی اور اس کے نتائج پر قابو پانے کی صلاحیت دیتی ہے۔

آسان الفاظ میں انسان سونے کے لیے اپنی مرضی کا وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں اور وہ رات گئے تک جاگنے یا جلد سو کر علی الصبح اٹھ سکتے ہیں۔

اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کو زیادہ فعال یا الو کی طرح جاگنے والے علی الصبح اٹھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ذہانت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

تحقیق میں امریکی نوجوانوں کے جائزے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ زیادہ ذہین افراد عام طور پر رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ دیر سے سونا اور جاگنا انہیں پسند ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق اوسط ذہانت اور نیند کے سونے کے رجحان کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ خیال پیش کیا ہے کہ اپنے آغاز میں انسان سورج کے طلوع و غروب کے ساتھ سونے جاگنے کے عادی تھے مگر گزرتے وقت کے ساتھ تبدیلی آتی چلی گئی۔

تحقیق کے مطابق اوسط یا کم تر ذہانت کے حامل افراد اب بھی سونے کے اسی رجحان پر عمل کرتے ہیں جو ہمارے آباﺅ اجداد کا تھا جبکہ زیادہ ذہین دماغ اس کو نظر انداز کرکے خود کو رات گئے تک زیادہ متحرک رکھتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (11) بند ہیں

Aftab Hashmi Feb 24, 2016 06:27pm
اسکا مطلب میں زہین ہوں؟ ہاں وہ تو میں ہوں پر ہر دن پہلی کلاس مس کرنے کے بعد مجھے خود سے نفرت کرنے کو دِل کرتا ہے :ڈ :پ
shams ullah Feb 24, 2016 09:10pm
Tnx for reaching this very good. Information tnx
javeria Feb 24, 2016 10:44pm
@Aftab Hashmi hahahaha.....
Fahad Feb 25, 2016 04:46am
Ye tehqeeq ghalat hai q k Allah be kaha hai me din kam me liye hai air raat sonay me lye
awais Feb 25, 2016 05:34am
ghalt. bhot ghalt bat h ye.
M.siddique Feb 25, 2016 10:41am
Wrong... islam kbi glt bt nh btata rat ko isha ki nmaz k bad sona chahea
Dazzling Talha Feb 25, 2016 11:07am
Dair sy sona aur Dair sy uthna hamary religion main nahin... Agar tum dair sy so gay to jaldi uth niii pao gy aur fajar ki namaz nii par pao gy... May b its a Logic... k dair sy sony waly zaheen hoty hain... But thats not good in Islam... Thinkkkkk About it...
AWAIS KHAN Feb 25, 2016 12:57pm
Tnx for this information
Asadullah Feb 25, 2016 03:37pm
amma,abba to boltay hain k jaldi so jaya kro ..is se dimagh tez hota hai....
Khurram Feb 25, 2016 05:02pm
Why you laugh @javeria
Izhar Feb 25, 2016 05:08pm
Me Exam ki waja se bohat tension me hun jis ki wja se aaj kal normal haalat me nahi hun or ye din ba din zyaada horaha hai

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024