• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کنگ خان کا بیٹا بھی 'صاف ہندوستان' مہم کا حصہ

شائع April 6, 2015
ابرام خان—۔فوٹو/ شاہ رخ خان آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ
ابرام خان—۔فوٹو/ شاہ رخ خان آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

ممبئی: ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے کے لیے وزیراعظم نریندرا مودی کی مہم میں بہت سے اداکاروں اور مشہور شخصیات نے حصہ لیا، لیکن اب بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے صاحبزادے ابرام بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

فلم 'فین' کی شوٹنگ سے فراغت کے بعد ممبئی واپس آنے والے شاہ رخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، جس میں ابرام ہاتھوں میں جھاڑو لیے معصومیت کی تصویر بنے کھڑے ہیں۔

شاہ رخ نے لکھا ہے کہ 'کم عمری سے ہی اسے (ابرام کو) صاف ستھرے اور سرسبز انڈیا پر یقین رکھنے کا آغاز کررہا ہوں'۔

اور اس تصویر کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نریندرا مودی نے صاف ہندوستان مہم کے لیے اپنے ننھے منے سے ایمبیسڈر کو چن لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مہاتما گاندھی کے جنم دن کے موقع پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کے تحت وزیر اعظم نریندرا مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کردی تھی۔

مزید پڑھیں:صاف ہندوستان مہم: مودی جھاڑو لیے دہلی کی سڑکوں پر

اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے ہندوستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے جہاں انڈیا میں جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے باعث دنیا بھر میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بشکریہ: دکن کرونیکل

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024