• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کولکتہ: فری وائی فائی سروس کا آغاز

شائع February 5, 2015
کولکتہ میں میٹرو ٹرین کے ایک اسٹیشن کا منظر۔ —. فائل فوٹو اوپن سورس میڈیا
کولکتہ میں میٹرو ٹرین کے ایک اسٹیشن کا منظر۔ —. فائل فوٹو اوپن سورس میڈیا

کولکتہ : ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں شہریوں کو مفت وائی فائی سروس کا آج سے آغاز ہورہا ہے، آج سے کولکتہ ہندوستان کا پہلا وائی فائی میٹروپولیٹن شہر بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں کولکتہ میں پارك اسٹريٹ، رفیع احمد روڈ، لاڈن اسٹریٹ، رسل اسٹریٹ، لٹل رسل اسٹریٹ اور کیمک اسٹریٹ علاقوں میں مقیم شہری فری وائی فائی سروس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

لیکن دو مہینے کے بعد اس ہندوستانی میٹروپولیٹن کے شہر تمام 144 وارڈوں میں وائی فائی سروس شروع کردی جائے گی۔

وائی فائی کی یہ فری سروس محدود مدت کے لیے ہے، بعد میں فری سروس کے اوقات چوبیس گھنٹے میں آدھے گھنٹے تک محدود ہو جائیں گے۔

وائی فائی سروس کی اسپیڈ 50 ایم بی پی ہونے کا امکان ہے۔ اس کی مدد سے 700 ایم بی کی ویڈیو صرف دو منٹ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اس سال جون تک ہندوستان کے 25 شہروں میں وائی فائی سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024