'پُرکشش نہیں اچھا انسان بننا ترجیح'
معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ زندگی میں خوبصورت و پُرکشش کی بجائے ایک اچھی شخصیت کہلانے کو ترجیح دینا پسند کریں گی۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ اپنے ظاہری حلیے کے مقابلے میں وہ اپنی شخصیت کے بارے میں زیادہ فکر مند رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں پُرکشش نظر آنا کبھی بھی میری خواہش نہیں رہا بلکہ میں توقع کرتی ہوں کہ لوگ مجھے ایک بہتر انسان کے طور پر یاد کریں۔
امریکی گلوکارہ نے کہا کہ مجھے پُرکشش نظر آنے کی کبھی پروا نہیں رہی اور نہ ہی میری توجہ اس پر ہوتی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میری شخصیت بہت خاص ہے۔
خیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو اس وقت دنیا کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ مانا جاتا ہے جن کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔
بشکریہ زی انڈیا