• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسکول نے 'فری بکس' سکریپ ڈیلر کو بیچ دیں

شائع May 12, 2014
حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ کتابیں کو طلباء مفت دی جانی تھیں۔ —. فوٹو ڈان
حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ کتابیں کو طلباء مفت دی جانی تھیں۔ —. فوٹو ڈان

سیالکوٹ: پسرور تحصیل کے علاقے چاونڈا کے لوگوں نے ایک مبینہ طور پر ایک رسوا کن واقعے کا انکشاف کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول چاونڈا نمبر دو کو فراہم کی جانے والے درسی کتابیں مقامی ردّی پیپرز کے ڈیلر کو فروخت کی جارہی ہیں۔

حکومت اس اسکول کو درسی کتابیں اس لیے دی تھیں کہ طالبعلموں کو مفت فراہم کی جائیں۔ لیکن اسکول کی انتظامیہ بشمول ہیڈمسٹریس اور اسٹاف نے اس کے بجائےمبینہ طور پر ان کتابوں کو ردی کا کاروبار کرنے والے ایک مقامی ڈیلر کو فروخت کردیں۔

یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب بعض مقامی افراد کچھ ردی پیپر کی خریداری کرنے وہاں گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بڑی تعداد میں حکومت کی شایع کردہ نصابی کتابیں وہاں پڑی نظر آئیں۔

سکریپ کے ڈیلر شاہد محمود نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چاونڈا نمبر دو کی انتظامیہ نے یہ کتابیں انہیں ایک مہینہ پہلے فروخت کی تھیں۔ جب اسکول کی ہیڈمسٹریس پروین یوسف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اسی دوران ڈی سی او ساہو نے ٹیلی فون پر ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور اسکول کے اسٹاف سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Naveed Shakur May 12, 2014 04:06pm
Education and Health should be privatize by Govt or at lest give both departments to some NGO to run under the umbrella of Govt, else stories like this to come frequently.
A.U.KHAN May 13, 2014 11:09am
In Pakistan, education is the least preferred department. All the teachers in state run educational institutions are well paid and protected employees.But the results, they give are"shameful."on the contrary the institutions being run by the Private Sector are giving positive results. Instead of wasting public exchequer on these " un-reformable" institutions, better would be to hand these over to some NGOs, if we want to clean up our educational system.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024