• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کجریوال نے استغفیٰ دیدیا

شائع February 14, 2014
نئی دہلی میں اس سال اکیس جنوری کو لی گئی اس تصویر میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کجریوال ایک احتجاجی دھرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
نئی دہلی میں اس سال اکیس جنوری کو لی گئی اس تصویر میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کجریوال ایک احتجاجی دھرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

دہلی: نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ نے کرپشن کیخلاف ایک مجوزہ بل منظور نہ ہونے پر جمعے کے روز استغفیٰ دیدیا ہے۔ وہ مجموعی طور پر 50 روز سے بھی کم عرصے کیلئے ہندوستانی دارالحکومت میں اقتتدار میں رہے۔

انہوں نے ایک سفید کاغذ لہراتے ہوئے کہا کہ میری کابینہ نے (حکومت) چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ ہے میرا استغفیٰ۔ اس موقع پر ان کی جماعت عام آدمی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔

انہوں نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ میں اس کے بعد سیدھا لیفٹننٹ گورنرآفس جاوں گا اور اپنا استغفیٰ پیش کروں گا۔

کجریوال گزشتہ سال دسمبر کے اختتام پر اقتدار میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کریں گے۔

کجریوال کا استغفیٰ اس واقعے کے فوراً بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں مقامی قانون سازوں نے کرپشن ختم کرنے کے ایک اہم قانون کو رد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ کجریوال کرپشن کے خاتمے کے نعرے کے ساتھ ہی منظرِ عام پر آئے تھے۔

ان کی ئی ابھرتی ہوئی جماعت نے دہلی کی ستر میں سے اٹھائیس سیٹیں جیت لی تھیں جس میں کانگریس کی حمایت حاصل تھی لیکن جمعے کے روز قانون سازی میں کانگریس نے ان کی جماعت کا ساتھ نہیں دیا۔ اور اسے غیر آئینی عمل قرار دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Feb 14, 2014 11:52pm
بہت‏ ‏حوب‏ ‏عام‏ ‏ادمی‏ ‏پارٹی‏ ‏زبردست‏ ‏سیاسی‏ ‏چال‏ ‏چلائی‏‏ ‏ھے‏ ‏کیجری‏ ‏وال‏ ‏اپ‏ ‏نے‏ ‏کردکھایا‏ ‏اگلی‏ ‏باری‏ ‏اپ‏ ‏کی‏ ‏باری‏ ‏ھوگی‏ ‏اپ‏ ‏نے‏ ‏کانگریس‏ ‏اور‏ ‏بی‏ ‏جے‏ ‏پی‏ ‏کو‏ ‏ایسی‏ ‏شہ‏ ‏مات‏ ‏دی‏ ‏ھے‏ ‏کہ‏ ‏وہ‏ ‏یاد‏ ‏رکھینگۓ‏ ‏آپ‏ ‏کی‏ ‏پارٹی‏ ‏ائندہ‏ ‏الیکشن‏ ‏بہت‏ ‏کامیابی‏ ‏حاصل‏ ‏کرسکتی‏ ‏ھے‏ ‏لوک‏ ‏سبھا‏ ‏میں‏ ‏بھی‏ ‏اپ‏ ‏کی‏ ‏پارٹی‏ ‏کو‏ ‏سیٹ‏ ‏مل‏ ‏سکتی‏ ‏ھیں‏ ‏ کاش‏ ‏ھماری‏ ‏ھاں‏ ‏بھی‏ ‏اسطرح‏ ‏کی‏ ‏اصولی‏ ‏سیاست‏ ‏ھو‏ ‏حاص‏ ‏کر‏ ‏تبدیلی‏ ‏والوں‏ ‏سے‏ ‏لوگوں‏ ‏بڑی‏ ‏امید‏ ‏تھی‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024