لندن: اسمگلنگ کے الزام میں 5 پی آئی اے ارکان زیرحراست
لندن : لندن کے کسٹم حکام نے اسمگلنگ کے الزام میں پی آئی اے کے 5 ارکان کو حراست میں لے لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 788 کو لندن کسٹم حکام نے 2 گھنٹے تک روک کر سامان کی تلاشی لی جس کے بعد عملے کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے عملے کے ارکان میں سعدیہ سنبل، محمد احمد، اویس احمد، فریحہ مختار اور توصیف احمد شامل ہیں جن کے سامان سے مبینہ طور پر بڑی تعداد میں موبائل فونز اور کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسٹم حکام نے عملے کے 7 ارکان کو حراست میں لیا تھا جن میں سے دو ارکان محمد زمان اور نادیہ بتول کو رہا کر دیا گیا۔
عملے کو حراست میں لئے جانے کے بعد قومی ائیر لائن کی پرواز سیفٹی قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف سات کرو ممبران کے ساتھ آپریٹ کی گئی۔
تبصرے (1) بند ہیں